Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور؛ رمضان المبارک میں آٹا 500 روپے تک مہنگا ہوگیا، شہری پریشان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور؛ رمضان المبارک میں آٹا 500 روپے تک مہنگا ہوگیا، شہری پریشان

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت شہر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس نے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔

شہر میں سپرفائن 20 کلو آٹے کی قیمت 3300 روپے جب کہ مکس آٹے کی قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 500 روپے تک کے اضافے نے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔

پشاور میں ایک کلو آٹے کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک سے ایک روز قبل تک 20 کلو آٹے کی قیمت 2700 روپے تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ غائب اور لمبی تان کر سو چکی ہے جب کہ شہریوں کی ذہنی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *