Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) شہر قائد کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی جبکہ ملک بھر کیلیے سستی کرنے کی منظوری دے دی،

نیپرا کی جانب سے شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی چھپن پیسے فی یونٹ مہنگی اور باقی کمپنیوں کے لیے چھ پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نیپرا اتھارٹی کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔

نیپرا نے کے الیکڑک اور سرکاری بجلی کمپنیوں کی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر الگ الگ سماعتیں کیں، سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایاکہ فروری میں کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9.05 روپے فی یونٹ رہی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی مںظوری دے دی تاہم اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، سرکاری بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایاکہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ روپے لا اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کے مسائل کی وجہ سے 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

چئرمین نیپرا نے کہا کہ تھرکول سے ٹرانسمشن لائن نہ ہونے سے مہنگے پلانٹس چلانا پڑے نیپرا نے ترسیلی لائنوں کی تعمیرنہ ہونے کے معاملے پراین ٹی ڈی سی سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *