Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوشش ہے رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں، وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوشش ہے رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ نیچے گیا ہے کوشش ہے کہ ذخائر میں بہتری لائی جائے۔ پہلے بھی کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائےچارٹر آف اکانومی پر بات کی جائے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک دن بھی بیرونی ادائیگی نہیں روکی۔ ہماری کوشش ہے کہ رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں۔ اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا۔ مانیٹری پالیسی میں وزارت خزانہ کو کوئی عمل دخل نہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ اگر انتخابات ابھی ہوئے تو پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔ دوحکومتیں اب بن جائیں تو کیا اکتوبر میں شفاف انتخابات ہو سکیں گے۔ مردم شماری 71 کی طرز پر کی جارہی ہے۔ مردم شماری جو 2017 میں کی گئی اس پر اتنے اخراجات ہوئے اور اعتراضات بھی تھے۔ اس مردم شماری پر بھی کہا گیا کہ اس میں ترمیم لائی جائے اور ترمیم لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں بھی ترامیم لائی گئی تھیں تو بار لانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پنجاب اور کے پی کے انتخابات پھر پرانی مردم شماری پر ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *