لاہور: وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان میں نئی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، جو 2022 سے 2027 تک لاگو ہوگی۔
اولمپک چارٹر کے تحت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی آزدانہ حیثیت برقرار رہے گی جبکہ نئی اسپورٹس پالیسی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) عہدیداروں کے لیے مدت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
پی او اے انٹرنیشنل مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت کو یقنی بنانے میں پہلے کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے صددو، سیکرٹری، خزانچی کی مدت دوٹرم تک محدود کردیا گیا ہے، 4 سال پر مشتمل ٹرم کو اب کم کرکے 3 سال کردیا گیا ہے۔
عہدیدار پر عمر کی پابندی بھی لوگو کرتےہوئے واضح کیا گیا ہے کہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر والا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا۔

Leave a Reply