اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا قیمتوں میں اضافہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
ترجمان وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی کہ پیٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز ہی کیا گیا۔

Leave a Reply