Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 سے 16 اپریل تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیر خزانہ کے ساتھ ہوں گے، دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم و ضبط اور دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز میں اقتصادی جائزہ اور اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے اور جو نکات تصفیہ طلب ہیں ان پر سائیڈ لائن میٹنگ میں بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ 10 فروری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگا ہے اور واشنگٹن سے منظوری کے بعد معاہدہ ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *