Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم 8500 روپے کردی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم 8500 روپے کردی گئی

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت غریب اور نادار افراد کو ملنے والی امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی بہبود شازیہ عطا مری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ نے مختلف اقدامات بریفنگ دی۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے تحت مستحقین کی کفالت جاری ہے، سہ ماہی قسط کو7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیا۔

علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا، ریجنل ڈی جیزنے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو سہ ماہی وظائف سے غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات کے تحت بلاک کیے گئے پی او ایس ایجنٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

شازیہ مری کی جانب سے بینظیر کفالت مستحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اپنے اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، 90 لاکھ مستحقین کو آگاہ کیا جائے کہ حکومت پاکستان نے بینظیر کفالت کے وظائف 7000سے بڑھا کر 8500کر دئیے ہیں، جس کی سہ ماہی قسط ادا کی جارہی ہے۔

شازیہ عطا مری نے کہا کہ مستحقین اپنی پوری اضافہ شدہ رقم 8500روپے ہی وصول کریں،کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفتر میں اپنی شکایت درج کرائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *