Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شگفتہ اعجاز اپنے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والوں پر برہم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شگفتہ اعجاز اپنے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والوں پر برہم

کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اُن کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اُن کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ سے مریم نواز کے خلاف کئے گئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر گزارش کی کہ ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر کسی کے خلاف ٹوئٹ نہ کیے جائیں۔

شگفتہ اعجاز نے لکھا کہ ’براہِ کرم میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر پوسٹ نہ کریں اور اس جعلی اکاؤنٹ کو فوری ڈیلیٹ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا قمر سمیت کئی شوبز فنکاروں نے ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *