Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خط پر رجسٹرار سپریم کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی.

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس رات 8 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد سوا 9 بجے ختم ہوگیا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں الیکشن التوا سے متعلق کیس اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے معاملے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری اورسرکاری افسران شریک نہیں ہوئے.

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ایسے وقت پر بلایا گیا تھا جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *