Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کسی بھی علاقے کے شہری اب لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کسی بھی علاقے کے شہری اب لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں مزید آسانیاں کی گئی ہیں جس کے تحت اب ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گیں۔

دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گیں جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گیں۔

اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہی لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔
لرنر پرمٹ کے لیے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں، لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کے لیے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے جبکہ ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے لائسنس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *