Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں مارشل لا ہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں ملتوی ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں مارشل لا ہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں ملتوی ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ججز ایک ہی بات پر متفق ہیں کہ اگر ملک میں مارشل لا ہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں ملتوی ہوسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج آئین کی فتح ہوئی ہے پنجاب میں الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے بھاگنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہے، پاکستان کے تمام ججز ایک ہی بات پر متفق ہیں کہ اگر ملک میں مارشل لا ہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں نہیں ہوسکتے، بھٹو کا نواسا آئین توڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی افواج سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہوں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *