Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر واضح طور پر نظر آنے، معاشی ترقی کی نمو کی شرح 0.6فیصد تک محدود رہنے کی پیشگوئی اور نئے انفلوز کا راستہ نظر نہ آنے جیسے عوامل کے باعث منگل کو بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان جاری رہی جس سے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت287روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن ریٹ 291روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر آگیا۔

غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباؤ اور دوست ممالک کی جانب سے فنانسنگ گارنٹی نہ ملنے سے بھی روپیہ پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی تسلسل سے پیش قدمی جاری رہی جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2.25روپے کے اضافے سے 287.29روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3.50روپے کے بڑے اضافے سے 291روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

دوست ممالک سے 6 تا 7ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت کے حصول میں ناکامی کے باوجود وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق امریکا کے تعاون حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ملک میں داخلی سیاسی انتشار، الیکشن کے انعقاد سے متعلق فیصلوں پر اضطراب اور غیر یقینی ماحول نے روپیہ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

سیاسی افق پر تصادم کی فضاء اور معیشت کے غیرواضح سمت سے صنعت وبرآمدی شعبے اپنے مستقبل کے بارے میں مایوس نظر آرہے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ مہنگائی و بیروزگاری نے تجارت وصنعتی شعبوں کے اعتماد کو بھی متزلزل کردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *