Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سول سوسائٹی کا برطانیہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کیخلاف احتجاج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سول سوسائٹی کا برطانیہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کیخلاف احتجاج

اسلام آباد: سول سوسائٹی نے برطانیہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

اراکین سول سوسائٹی نے ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاجی بینرزاورپلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔ مظاہرین کاکہنا تھاکہ برطانیہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی نئی صورت نامنظوراوربرطانیہ کا ’جو یار ہے غدار ہے‘ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر برطانیہ باز نہ آیا تو اگلی بار مظاہرہ برطانوی ہائی کمیشن کے باہر کریں گے۔
برطانیہ کی پاکستان کے اندرونی اور بالخصوص سیاسی معاملات میں آئے روز بے جا مداخلت کی بھی سول سوسائٹی کے ارکان نے مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت اپنے ملک کے اندر بیرونی مداخلت قبول نہیں کرینگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *