Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
متنازع الیکشن ملک کی تباہی کا باعث بنے گا، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

متنازع الیکشن ملک کی تباہی کا باعث بنے گا، وزیر داخلہ

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ متنازع الیکشن ملک کی تباہی کا باعث بنے گا، ہم اس کے سخت خلاف ہیں۔

راناثناءاللہ نے راول پنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن متنازعہ انداز میں کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن سے گھبراتے نہیں، لیکن ان الیکشن میں سیاسی جماعتوں اور ججز میں بھی اتفاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ متنازعہ الیکشن ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گا، اس سے پہلے 1971 اور 77 کے الیکشن بھی متنازعہ تھے ایک نے ملک توڑا دوسرے نے دہشت گردی دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تیسرا الیکشن اگر متنازع انداز سے ہوگیا تو ملک کی تباہی، افراتفری و انارکی کا راستہ بنے گا، ہم اس تباہی کے سخت خلاف ہیں، اس موقف کو سپریم کورٹ ججز کی اکثریت تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضد اور ہٹ دھرمی کے الیکشن کسی صورت قبول نہیں، انتخابات اپنے وقت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی سے ہونے چاہئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *