Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کی 6 یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کی 6 یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد: کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں عدالت میں توسیع کردی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 11 اپریل تک دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، تاہم جماعت اسلامی کی جانب سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اگر درخواست گزار پیش نہ ہوئے تو حکم امتناعی خارج کردیں گے۔

سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *