Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، کشمیریوں کی حمایت کا عزم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، کشمیریوں کی حمایت کا عزم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جنرل عاصم منیر نے آگے کی پوزیشنوں پر افسران اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، ثابت قدم رہیں اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلسل چوکسی، قابل ذکر آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *