لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں پر تقسیم سے متعلق مشاورت کی اور ایک ہفتے میں امیدوار فائنل کرنے کی ہدایت کی۔
عمران خان نے کہا کہ ’عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے، نااہل حکومت جتنا مرضی رونا دھونا کرے الیکشن ہر صورت ہوکر رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کررہے ہیں، عوام عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی سربلندی کیلیے سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیار ہے، عید کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کروں گا‘۔

Leave a Reply