Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا، لاہور ہائیکورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ایل ڈی اے کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان 2016 کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی اور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔۔

ایل ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے کہ ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان میں بین الاقوامی ماہرین کی نظر ثانی پر کوئی اعتراض نہیں، رولز کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی دینے کی پابند ہے، گورننگ باڈی میں ممبر پنجاب اسمبلی شامل ہوتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بظاہر لگ رہا ہے نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کب نگراں حکومت جارہی ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ یہ تو علم نہیں ہے۔

عدالت نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کا حکم دے دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *