Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج 10 مقدمات کی جے آئی ٹی نے تیسری بار عمران خان کو طلب کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج 10 مقدمات کی جے آئی ٹی نے تیسری بار عمران خان کو طلب کرلیا

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج 10 مقدمات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تیسری بار عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کے معاملے میں جے آئی ٹی نے تیسری بار کل چئیرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز عمران خان کے وکلاء جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی کا خطرہ ہے اس لیے ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے، عمران خان سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کے بیان ریکارڈ نہیں کیے۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کا کہا۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *