Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں جمعہ کے روز سے گرمی بڑھنے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں جمعہ کے روز سے گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی: شہرقائد میں جمعہ کے روز سے گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 37 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر میں موسم صاف رہا اور تیزدھوپ نکلی رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں گرمی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے بند ہوسکتی ہیں، اس دوران دوپہر کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہوامیں نمی کا تناسب 30 سے40 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے بھر میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *