Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان؛ سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان؛ سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین کپمنیاں اور ایس ایس جی کی دو کپمنیاں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا، نئے شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہونگے۔

ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل سٹیڈیم کرے گا، میچ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، میچ 8 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہونگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *