کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد اب ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں، اب واضح ہوچکا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔

Leave a Reply