Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کا چیف جسٹس پر پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام، مستعفی ہونے کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کا چیف جسٹس پر پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام، مستعفی ہونے کا مطالبہ

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس پر پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

قائد ن لیگ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔

انہوں نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے تناظر میں لکھا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

میاں نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہوجائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *