Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکارہ مائرہ خان نے شمعون عباسی سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکارہ مائرہ خان نے شمعون عباسی سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے اداکار شمعون عباسی کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کم عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کے جوہر دیکھانے والی مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شمعون عباسی کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جس میں قابیل اور دادل شامل ہیں جبکہ مزید او پراجیکٹس آنا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمعون ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ اگر میں مشکل میں ہوں تو فون کرتی ہوں اور وہ میرے لیے ٹائم نکالتے ہیں، مجھے اس کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ ہماری ایک بہترین کیمسٹری ہے۔

مائرہ نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کرداروں کو قابیل اور دادل میں دیکھیں تو میرے دونوں کردار شمعون کے بلکل برعکس ہیں لیکن اسکرین پر ہم لوگوں کو بہترین کیمسٹری دیتے ہیں، شاید اسی لیے ایک ساتھ کاسٹ کیے جاتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *