Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم سے تین دوست جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم سے تین دوست جاں بحق

اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے پر تیز رفتار کار چونے سے لدے ٹرک کے نیچے جاگھسی نتیجے میں تین دوست موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، چاروں نوجوان رینٹ پر کار لے کرڈرائیونگ سیکھ رہے تھے کہ بے قابو ہوگئی۔

تھانہ کورال کی پولیس نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ کو دیکھ کر معلوم ہوا کہ کرولا کار نمبر آئی سی ٹی CW 836 کو عباس نامی لڑکا چلا رہا تھا جو ٹرک نمبر GLTA 6770 میں جاگھسی جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کار میں چار لڑکے سوار تھے جو ایک ہی گلی فضائیہ کالونی کھنہ کے رہائشی ہیں ان میں سے 20 سالہ عباس شاہ ولد نذر حسین شاہ ساکن مانسہرہ، 12 سالہ عباس احمد ولد سید عرب ساکن فضائیہ کالونی کھنہ پل اسلام آباد، 24 سالہ سعد ولد ضمیر پمز اسپتال پہنچ کردم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان زمان ولد فیض امین شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

متوفی عباس کے بھائی ابراہیم کے مطابق کار رینٹ پر لے کر آئے جس پر ڈرائیونگ سیکھ رہے تھے۔ ٹریفک سارجنٹ انسپکٹر قاسم کے مطابق کار بے قابو ہو کر پیچھے سے ٹرک کے نیچے جا گھسی، ٹرک کا ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا ہے جس ریکارڈ لے کر مالک اور ڈرائیور کو ڈھونڈا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جنہوں نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *