Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی 11 اپریل کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی 11 اپریل کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا۔ عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے۔

طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا مرکزی کیس 29 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر ہے اور الیکشن کمیشن نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کا نوٹس جاری کیا ہے۔

عمران خان کو اس سے قبل 8 اپریل کا نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نا ہو سکی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *