Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رحیم یار خان کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 11 ہزار اہلکار موجود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رحیم یار خان کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 11 ہزار اہلکار موجود

رحیم یار خان: آئی جی پنجاب کی قیادت میں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں گیارہ ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

رحیم یار خان کے کچے علاقے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔ آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکم پر جاری اس آپریشن کی قیادت ڈاکٹر عثمان خود کر رہے ہیں۔ کچہ آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔

پولیس ٹیمیں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کے خاتمے میں مصروف ہیں۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ مسلسل جاری ہے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا ہے۔

آپریشن کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے لیے پنجاب سے دو ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پی سی اور مختلف اضلاع سے دو ہزار مزید نفری کچہ آپریشن میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوچکی ہے، کچہ کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال کرکے آج اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا آغاز کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق اس سے پہلے سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہے جبکہ آج اندرونی علاقوں کو کلئیر کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز ہورہا ہے، سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے سے مجرمان کی پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا، پولیس جوانوں کا جوش و جذبہ جوان اور مورال بلند ہے، سماج دشمن عناصر کا مستقل خاتمہ کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ جاری آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا، کچہ میں پولیس کی کمین گاہوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے، پولیس کے جوابی حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور باقی کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور پولیس ٹیمیں مسلسل ان کا پیچھا کر رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں اور کریمنل گینگز کا مکمل صفایا کیا جائے گا، پولیس ٹیم نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک مارا جاچکا ہے جو کہ پولیس کو مطلوب تھا۔

انہوں ںے بتایا کہ دو روز قبل کچے کے علاقے میں اسی جگہ سے اغوا شدہ لڑکے کو بازیاب کروایا گیا، کچے کے اس علاقے میں دس دس قاتلوں کے اشتہاری ہیں جو لوگوں سے بھتے بھی مانگتے ہیں، کچھ ہی عرصے میں کچے کے علاقے کو کلیئر کردیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *