Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذ

لاہور / فیصل آباد: سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذکردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سے شروع ہوگیا ہے۔

سوئی گیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائے جا رہے ہیں جس صارف کا بل 871 روپے تھا، اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار 900 روپے ہوگیا۔
سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے جب کہ نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئے گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔

ادھر گیس چوروں اور ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ، وزارت پٹرولیم نے گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلئے بل 2023تیار کرلیا، بل کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی ،عدالتوں کے دائرہ کار کا تعین چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مشاورت سے ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *