Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی وی تقریر پر بغاوت کا مقدمہ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی وی تقریر پر بغاوت کا مقدمہ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، عمران خان نے اس مقدمے کے خلاف اپنے وکلاء کے ذریعے پٹیشن دائر کردی جس میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاق، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد، ایس ایچ او رمنا اور علاقہ مجسٹریٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی وی کے ذریعے خطاب لاہور میں کیا، اسلام آباد پولیس کیسے مقدمہ درج کرسکتی ہے؟ بغاوت کی دفعات کے تحت درج مقدمہ ہماری سیاسی جد وجہد کو دبانے کی کوشش ہے، اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی اور بوگس ایف آئی آر درج کی جسے خارج کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *