Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کروانے والا نوجوان زیر حراست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کروانے والا نوجوان زیر حراست

بدین: موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو 15 سال قبل چوری کے الزام میں گرفتار کروانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

نوجوان مجاہد خواجہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹنڈوباگو کے رہائشی مجاہد خواجہ نے2008 میں کامران ٹیسوری کے خلاف موٹر سائیکل اور نقد رقم چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے 20جون2008ء کو ٹنڈوباگو تھانہ میں ایف آئی آر نمبر61/08 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹنڈوباگو پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں گرفتار کیا تھا، تاہم کامران ٹیسوری پولیس موبائل سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ مجاہد خواجہ نے چند ماہ قبل گورنر سندھ سے ملاقات کرکے مقدمہ درج کرانے پر معذرت کر لی تھی۔ 2008ء میں وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی اور ایس ایس پی فدا مستوئی تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *