Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

کراچی: الیکشن کمیشن نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی وجہ سے کراچی ڈویژن سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 18 اپریل سے بڑھا کر 7 مئی مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے بھی درخواست جمع کرائی تھی۔ اسی کے پیش نظر سندھ کے 26 اضلاع میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے اب پولنگ 18 اپریل بروز منگل کے بجائے 7 مئی بروز اتوار ہوگی۔
یاد رہے کہ سندھ میں مختلف کیٹگریز کی 93 نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، کراچی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن شیڈول ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *