Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کی تاریخ کیلیے اسپیکر پختونخوا اسمبلی کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کی تاریخ کیلیے اسپیکر پختونخوا اسمبلی کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں انتخابات کے لیے تاریخ نہ دینے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔ پشاور:گورنر نے پہلے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، لیکن الیکشن کمیشن نے اسے نوٹیفائی نہیں کیا۔ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔90 دن میں اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیرقانونی و غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی 8 اکتوبر کی تاریخ کو کالعدم قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ معاشی بحران یا سکیورٹی کا بہانہ بناکر انتخابات ملتوی نہیں کرائے جاسکتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر کو فوری الیکشن کے لیے تاریخ دینے کا حکم دے۔

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی وصوبائی حکومتوں، گورنر خیبرپختونخوا اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *