Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

راولپنڈی: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا جو 14 اپریل تک جاری رہے گا۔

آئی ایف سی ٹیم نے ایئرپورٹ انتظامیہ، اے ایس ایف، اے این ایف،کسٹمز، ایف آئی اے اور ایئرپورٹ ہیلتھ حکام سے ملاقات کی۔ ٹیم نے پی آئی اے، ایمریٹس اور سعودی ایئرلائن کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

ٹیم آج ایئرپورٹ پرگراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز اور جنرل ایوی ایشن نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گی۔ آئی ایف سی ٹیم ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں اور شعبوں کا دورہ بھی کرے گی۔ ٹیم کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کا پہلے ہی دورہ کرچکی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی بورڈ نے آئی ایف سی کی ایڈوائزری خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی تھی۔
حال ہی میں وفاقی کابینہ نے بھی ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے فنانشل ایڈوائزری سروسز لینے کی منظوری دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *