Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بیساکھی میلہ میں شریک بھارتی سکھ شہری دل کے دورے کے سبب انتقال کرگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بیساکھی میلہ میں شریک بھارتی سکھ شہری دل کے دورے کے سبب انتقال کرگیا

لاہور: بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آئے بھارتی شہری جوگندر سنگھ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا، جس کی میت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔

65 سالہ جوگندر سنگھ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقہ تیج بہادر نگر کا رہائشی تھا، متوفی بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے 9 اپریل کو واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچا۔

حکام کے مطابق جوگندر سنگھ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے بلاک پانچ، کمرہ نمبر 252 میں رہائش پذیر تھا کہ اچانک اسے دل کی تکلیف ہوئی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب نے جوگندر سنگھ کی موت کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے۔
جوگندر سنگھ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ کے جتھے میں شامل یاتریوں میں سے ایک تھا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملے نے بھارتی شہری کی ہارٹ اٹیک سے موت بارے اعلی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ جوگندر سنگھ کی ڈیڈ باڈی واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھجوانے کی غرض سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *