Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مرضی کے بغیر کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ کراناغیرقانونی ہے، سپریم کورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مرضی کے بغیر کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ کراناغیرقانونی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سول مقدمات میں مرضی کے بغیر کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے.

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دیوانی مقدمات میں بغیر مرضی کے ڈی این اے ٹیسٹ شخصی آزادی اور نجی زندگی کیخلاف ہے، آئین کا آرٹیکل 9 اور 14 شخصی آزادی اور نجی زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج دین اور زبیدہ بی بی جن کے ڈی این کا حکم دیا گیا وہ کیس میں فریق ہی نہیں تھے.

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجی زندگی کا تعلق انسان کے حق زندگی کے ساتھ منسلک ہے، مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ نجی زندگی میں مداخلت اور بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے، فوجداری قوانین کی بعض شقوں میں مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کی اجازت ہے مگر سول مقدمات میں نہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون شہادت کے مطابق شادی کے عرصے میں پیدا ہونے والے بچے کی ولدیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ جائیداد کے تنازع کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے تاج دین،زبیدہ بی بی اور محمد نواز کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *