Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں واقع پل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی شہریوں کو نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

شاہ فیصل پل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے کئی شہریوں کو نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں مقامی اخبار کے رکن محمد شکیل بھی شامل ہیں، مذکورہ واقعہ کی درخواست شاہ فیصل تھانے میں جمع کرا دی گئی تاہم پولیس آزادانہ لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *