Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بزدل آدمی صرف نواز شریف ہی بن سکتا ہے، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بزدل آدمی صرف نواز شریف ہی بن سکتا ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو بزدل آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اُس کا نام بھی نہیں لینا چاہتا۔

زمان پارک میں کارکنان کے ساتھ افطاری کے موقع پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لیے ہمارا کردار اپنے نبی اکرم ﷺ جیسا ہونا چاہیے سب سے پہلے صادق اور امین ہونا چاہیے اس کے بعد دلیر ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے مگر وہ دلیر نہیں ہو سکتا، میں نواز شریف کا نام نہیں لینا چاہتا تھا بس مثال دینا چاہتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے لا الہ الا اللہ سے دلیری حاصل کی۔ یہ انسان کی آزادی اور غیرت کا دعویٰ ہے کہ اللہ میں تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ میری نظر میں پیسے لے کر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے، جب معاشرے میں انصاف ہوتا ہے قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو طاقتور سے انسان کو حفاظت ملتی ہے، مغرب کے ملک انصاف کی وجہ سے ہی اوپر گئے ہیں، انصاف ہوتا ہے تو خوشحالی آتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جہاں لوگوں کو قانون تحفظ دیتا ہے وہاں لوگ ترقی کرتے ہیں، اگر کفار بھی معاشرے میں انصاف کریں گے تو وہ خوشحال ہوں گے اور اگر مسلم معاشرہ ظلم کرے گا تو تباہی مقدر بنے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *