Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکمرانوں کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکمرانوں کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا ہے۔

جامعہ پنجاب لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سارا انتشار پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کے درمیان کرسی اور مفادات کے لیے جنگ کی وجہ سے ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، حکمرانوں نے ایوان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، حکمران لڑائیاں جاری رکھ کر پاکستان کو شام، لیبیا اور یمن کی طرح بنادیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شرکا سے خطاب میں مزید کہا کہ تعصبات اور نفرتوں کے ماحول میں نوجوانوں کو اٹھنا ہوگا، یوتھ اسلامی جمہوری انقلاب کے لیے کردار ادا کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *