Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلہا مل گیا فینز جلد شادی کی خوشخبری سنیں گے، میرا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دلہا مل گیا فینز جلد شادی کی خوشخبری سنیں گے، میرا

لاہور: اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں من چاہا جیون ساتھی مل گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے من چاہا دلہا مل گیا ہے اور فینز جلد ہی میری شادی کی خوش خبری سنیں گے۔

اداکارہ میرا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اب موبائل فون پر ہی سب کچھ دیکھنا چاہتا ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور حکومت کو ایسے اقدامات کرنا چاہیں جس سے لوگ سینما آ کر فلمیں دیکھیں۔
میرا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے اشتراک کے بغیر فلمی صنعت کو بہتر کرنا اور کامیاب بنانا ممکن نہیں۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ فلم انڈسٹری کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا جواب دیا جا سکتا ہے تاہم فلم انڈسٹری سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جس کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *