Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی

کراچی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تحریری ضمانت ملنے کی صورت میں آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کی امید اور پاکستانی معیشت میں آئندہ سال سال بہتری سے متعلق آئی ایم ایف کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث بدھ کو ڈالر ایک بار پھر ریورس گئیر میں آگیا۔

بدھ کو کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 2.18 روپے کی کمی سے 286.25 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.81 روپے کی کمی سے 286.62 روپے کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 294 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذرمبادلہ کی مارکیٹیں صرف آئی ایم ایف ڈیل اور معیشت میں بہتری کی منتظر ہیں اور ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ صرف مثبت یا منفی خبروں کے تابع ہیں۔ ملک میں داخلی سیاسی حالات خراب ہونے سے مقامی تجارت وصنعتی شعبے میں بے چینی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ مستقبل کے کاروباری سودوں یا معاہدے کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی تجارت وصنعتی شعبے اپنے مستقبل سے متعلق اضطراب کا شکار ہیں، سیاسی دنگل ختم نہ ہونے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہیں، تجارت و صنعت کا ہر شعبے کا اعتماد متزلزل ہے جو روپیہ پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *