Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فواد چوہدری کی وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فواد چوہدری کی وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی.

درخواست نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث شہباز شریف ان کے بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کردی ہے۔
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے ی اجازت کے کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *