Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پختونخوا مالی بحران؛ سرکاری افسران کے دفاتر میں تزئین و آرائش پر پابندی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پختونخوا مالی بحران؛ سرکاری افسران کے دفاتر میں تزئین و آرائش پر پابندی

پشاور: خیبر پختونخوا میں بدترین مالی بحران کے تناظر میں اعلیٰ سرکاری افسران کے دفاتر میں تزئین و آرائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مالی بحران پر مشیر خزانہ نے سرکاری محکموں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر فائز اعلیٰ افسران کے دفاتر میں فرنیچر، ٹائلز ، وال پیپر وغیرہ جیسی تزین و آرائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تمام اے ڈی بی اسکیموں کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جب کہ تمام سرکاری دفاتر میں کسی بڑے ریپئیرنگ کے کام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *