Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی؛ کیمرہ فوٹیج نے ڈاکو سمجھ کر نوجوانوں پر فائرنگ کا پول کھول دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی؛ کیمرہ فوٹیج نے ڈاکو سمجھ کر نوجوانوں پر فائرنگ کا پول کھول دیا

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک این میں فائرنگ سے دو نوجوانوں کے زخمی ہونے کا معاملے پر پولیس نے اصل ملزمان کو بچانے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ نہیں کیونکہ فائرنگ کے وقت سیکیورٹی گارڈ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔

نوجوانوں نے اسلحہ بردار افراد کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر شہری انہیں ڈاکو سمجھے اور فائرنگ کر دی۔
زخمی نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس فائرنگ کرنے والے اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ صبح ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ مبشر اور 17 سالہ سلیم زخمی ہوئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *