Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی: بیک وقت 3 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی، کروڑوں کا سامان خاکستر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی: بیک وقت 3 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی، کروڑوں کا سامان خاکستر

کراچی: نیوکراچی صنعتی ایریا میں ایک ساتھ 3 فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا، 2 فیکٹریوں میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ہے جبکہ تیسری فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح گبول ٹاؤن تھانے کے علاقے نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر سولہ بی کراچی کانٹا کے قریب اچانک ایک ساتھ 3 فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےشدت اختیارکرلی۔

اطلاع ملنے پرپولیس ، ریسکیو1122، سندھ رینجرزکے اہلکار،رضا کار تنظیموں کے نمائندے اورفائر بریگیڈ کا عملہ 5 فائر ٹینڈرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور فائر بریگیڈ نے عملےنے آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

تقریباً2 سے 3 گھنٹوں کی کوششوں کےبعد موٹر سائیکل کے پارٹس اور آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ قابو پا لیا گیا جبکہ بیڈ شیڈ بنانے والی فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پرلگنے والی آگ بے قابوہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *