Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس

دبئی: بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس سے چار چاند لگا دیئے۔

دبئی میں آننت امبانی کے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں بھارتی فنکاروں سمیت پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھی سُروں کی محفل سجانے مدعو کیا گیا تھا۔

آننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راحت فتح علی خان کو بھی فلم باڈی گارڈ کے گانے ’تیری میری پریم کہانی‘ پر داد سمیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہے تاہم بھارت میں آج بھی بڑی تعداد میں پاکستانی فنکاروں کے پرستار موجود ہیں اس لئے بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام دبئی میں کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *