راولپنڈی: تربت میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریش میں مقابلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج تربت ہوشاب روڈ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ان علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود تھے۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی، فرار ہونے والے راستوں کو کاٹنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی۔

Leave a Reply