Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، جلاؤ گھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کا بیان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، جلاؤ گھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کا بیان

لاہور: جلاؤ گھیراؤ، ظل شاہ قتل اور پولیس تشدد کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تینوں کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت میں بیان دیا کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تفتیش جوائن کرلی ہے۔
دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ حمیدہ کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ جو ریلیف عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا۔ میرے لیے دونوں برابر ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *