Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معاشی بحران کے باعث 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جاسکے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معاشی بحران کے باعث 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جاسکے

اسلام آباد: معاشی بحران کے باعث ملک میں ترقیاتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جا سکے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 316 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ہی خرچ کیے گئے۔

نو ماہ میں بجلی کے منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ 77 ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے، ڈیموں اور دیگر آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 49 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے گئے۔ ایس ڈی جیز وغیرہ کے لیے بھی 49 ارب روپے جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں کے لیے 33 ارب روپے کے فنڈز خرچ ہوئے۔
ریلوے کو 17 ارب روپے، صوبوں اور آزاد کشمیر کو 33 ارب روپے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو دس ارب روپے، ہاوسنگ اینڈ ورکس کو اٹھ ارب روپے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو چار ارب روپے کے فنڈز ملے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *