Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف نے شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرے کی سعادت حاصل کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف نے شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ریاض: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور اُن کی صاحبزادی سمیت دیگر کو شاہی خاندان کی جانب سے آخری عشرے میں شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی۔

نواز شریف لندن سے سعودی عرب جبکہ مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد پاکستان سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے۔

نواز شریف، مریم نواز سمیت اُن کے ساتھ شریک دیگر افراد نے شاہی پروٹوکول کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔

اس کے علاوہ ایک روز قبل نائیجیریا کے صدر نے شاہی پروٹوکول میں عمرہ ادا کیا جبکہ برونائی کے سلطان حسنال بلکیہ نے ایک روز قبل روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *