Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی ایرانی صدر کو ریاض سے سفارتی تعلقات بحال ہونے پرمبارکباد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی ایرانی صدر کو ریاض سے سفارتی تعلقات بحال ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی تعاون، سلامتی اور علاقائی استحکام میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں پولان گبد الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایرانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی تاریخی پیش رفت پر مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل فلسطین تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *